شمالی کوریا میں 11روز کیلئے ہنسنا منع

   

پیانگ یانگ ۔ شمالی کوریا میں 11 روز کے لئے ہنسنے اورگھرکا سودا خریدنے پرپابندی عائد کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے آنجہانی قائد کم جونگ ال کے انتقال کو10سال مکمل ہونے پرشمالی کوریا کی حکومت نے11روز کے سوگ کااعلان کیا۔سوگ کے دوران عوام کے ہنسنے، شاپنگ کرنے اور الکوحل پینے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔خوشی کی تقریبات منعقد کرنے پربھی پابندی ہوگی۔ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔کم جونگ ال کا انتقال 2011 میں ہوا تھا جس کے بعد ان کے چھوٹے بیٹے کم جونگ ان نے حکمرانی سنبھالی اوروہ تاحال شمالی کوریا کے قائد ہیں۔