شمالی کوریا نے 2بیلسٹک میزائل فائر کئے ہیں، جنوبی کوریا اور جاپان کا دعویٰ

   

سیول / ٹوکیو : جنوبی کوریا اور جاپان جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹروں نے، رات گئے شمالی کوریا کی طرف سے 2 بیلسٹک میزائل فائروں کا، اعلان کیا ہے۔جنوبی کوریا جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی طرف 2 مختصر مسافت کے بیلسٹک میزائل فائر کئے ہیں۔بیان کے مطابق فائر مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 55 منٹ سے 12 بجے کے درمیان کئے گئے ہیں۔ دونوں میزائل ہوا میں تقریباً 400 کلو میٹر کی مسافت کے بعد سمندر میں گرے ہیں۔جاپان وزارت دفاع نے بھی شمالی کوریا کی طرف سے میزائل فائر کی تصدیق کی ہے۔وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق میزائل مقامی وقت کے مطابق 25 جولائی رات 12 بج کر 11 منٹ سے قبل سمندر میں گرے ہیں۔واضح رہے کہ 42 سال بعد امریکہ کے اوہائیو جوہری آبدوز “یو ایس ایس کنٹکی” کو جنوبی کوریا کے سمندر میں بھیجنے کے بعد علاقائی تناو میں اضافہ ہو گیا تھا۔یو ایس ایس کنٹکی18 جولائی کو بوسان بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئی اور 3 روزہ دورے کے بعد 21 جولائی کو جنوبی کوریا کے سمندر سے روانہ ہو گئی تھی۔شمالی کوریا نے 18 جولائی کو بحیرہ جاپان کی طرف مختصر مسافت کا بیلسٹک میزائل فائر کیا تھا۔جنوبی کوریا جنرل اسٹاف نے 22 جولائی کو شمالی کوریا کی طرف سے بحیرہ اصفر کی طرف چند کروز میزائل فائر کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔