بینکاک۔ 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چہارشنبہ کو ایک اہم بیان دیتے ہوئے یہ توقع ظاہر کی کہ امریکہ، شمالی کوریا کے ساتھ نیوکلیئر بات چیت کا بہت جلد احیاء کرے گا، باوجود اس کے کہ شمالی کوریا نے حالیہ دنوں میں میزائلس ٹسٹ کئے ہیں جن سے ان توقعات کو شدید دھکا پہنچا ہے جب یہ سمجھا جارہا تھا کہ امریکہ اور شمالی کوریا جلد ہی نیوکلیئر موضوع پر بات چیت کیلئے اکٹھا ہوں گے۔ پومپیو نے تھائی لینڈ میں ایک سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے ان کے ساتھ سفر کرنے والے رپورٹرس کو بتایا کہ شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کے اگلے مرحلے کیلئے ابتدائی تیاریاں کی جارہی ہیں لیکن بات چیت کیلئے کسی مخصوص تاریخ کا تعین نہیں ہوا ہے۔
