شمالی کوریا کی نیوکلیر صلاحیت کی حامل آبدوز متعارف

   

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے نیوکلیر صلاحیت کی حامل پہلی آبدوز متعارف کرا دی۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اْن نے کہا ہے کہ موجودہ آبدوزوں کو بھی نیوکلیر صلاحیت کی حامل آبدوزوں میں بدلیں گے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کم جونگ اْن نے بحریہ کو نیوکلیر ہتھیاروں سے لیس کرنے کو فوری کام قرار دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق آبدوز نمبر 841 کو شمالی کوریا کی ایک تاریخی شخصیت کے نام پر ہیرو کِم کْن اوک کا نام دیا گیا ہے۔