شمالی کیرولینا میں فائرنگ ، تین افراد ہلاک

   

نیویارک، 28 ستمبر (یو این آئی/ اسپوتنک) شمالی کیرولینا کے جنوبی بندرگاہی شہر میں ہونے والی اجتماعی فائرنگ میں تین افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے ۔ این بی سی سے وابستہ نشریاتی ادارے ڈبلیو ای سی ٹی نے ایک مقامی اہلکار کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ ہفتے کی شام بندرگاہ میں نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہو گئے ۔ مقامی اہلکار نے بتایا کہ آٹھ زخمیوں کی حالت ابھی نامعلوم ہے ۔