شمالی ہند میں شدید بارش کئی افراد لاپتہ

   

شملہ : شمالی ہند میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے نتیجہ میں ہماچل پردیش میں تباہی دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ یوپی اور بہار میں بھی کئی علاقے سیلاب کی زد میں آگئے ہیں۔ ، لوگوں کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں ایک منزل تک پانی جمع ہے اور لوگ کشتیوں کے ذریعہ آمد و رفت پر مجبور ہیں۔ کانگرا میں 3افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ کئی افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔