شمالی ہند کی ریاستوں میں موسلادھار بارش جاری ، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

,

   

ہماچل پردیش میں 25 ، پنجاب اور ہریانہ میں بھی اضافہ ، دہلی میں سخت صیانتی چوکسی
نئی دہلی ۔ /18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں زبردست بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہا ۔ جس کے نتیجہ میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی اور دہلی ، ہریانہ ، پنجاب ، اترپردیش میں دریائے گنگا ، جمنا اور دیگر دریاؤں کی سطح آب میں اضافہ ہوگا اور محکمہ موسمیات نے مزید موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ ریاست ہریانہ نے فوج کو تیار رہنے کا حکم دیا ہے ۔ کیونکہ 8.14 لاکھ کیوسکس پانی کے ہتھنی کنڈ بیریکس سے پانی کے اخراج کے نتیجہ میں دریائے جمنا میں سیلاب آنے کا خطرہ ہے ۔ جنوبی ہند میں سیلاب سے متاثرہ حادثات میں کیرالا میں ہلاکتوں کی تعداد 121 ہوگئی ۔ جبکہ مزید نعشوں کے دستیاب ہونے کا اندیشہ ہے ۔ کئی راڈرس زمین کھسکنے کے واقعات پر نظر رکھنے کیلئے نصب کردیئے گئے ہیں ۔ دو دیہات مکمل طور پر بہہ گئے ہیں ۔ دہلی میں اعظم ترین درجہ حرارت 29.7 درجہ سیلسیس رہا جو معمول سے چار درجہ کم ہے ۔ دریائے جمنا میں پانی کی سطح خطرہ کے نشان کے قریب ہے ۔

چنانچہ شہر دہلی میں ریڈ سیلاب کی چوکسی کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو زیادہ محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ یو پی میں کئی دریائیں بشمول گنگا ، جمنااور گھاگرا میں سیلاب آگیا ہے ۔ اتراکھنڈ میں 3 نعشیں دستیاب ہونے سے اور 22 افراد کے لاپتہ ہوجانے سے ہلاکتوں اور لاپتہ ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ موسلادھار بارش ہماچل پردیش میں بلاوقفہ جاری ہے ۔ ٹرین خدمات شملہ اور کالکاکے درمیان متاثر ہوئی ہیں ۔ پاکستان میں پانی کی سطح کم ہونی شروع ہوگئی ہے جہاں کئی علاقوںمیں سیلاب جیسی صورتحال تھی ۔ تاہم مغربی بنگال میں تاہم کئی علاقوں میں موسم ناخوشگوار رہا ۔ چینائی کے اور اس کے مضافات میں کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی اور سرکاری دفاتر بھی دو دن سے موسلادھار بارش کی وجہ سے جھیل کا منظر پیش کررہے ہیں ۔ ہماچل پردیش کے کئی اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں ۔ راجستھان میں /15 جون سے اب تک بارش سے متعلقہ حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 49 ہوگئی ہے ۔ کرناٹک میں 76 اور مہاراشٹرا کے پونے ڈیویژن میں 56 تک پہونچ گئی ہے ۔