شمسی طوفانی کی پیش قیاسی کا نیا طریقہ تیار

   

سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے سورج پر طوفانوں کی پیش قیاسی کا ایک نیا طریقہ تیار کیا ہے ۔ اس طریقہ کار سے ہندوستانی خلا کے بہتر تحفظ کی راہ ہموار ہوگی ۔ اس طریقہ سے آئندہ دہائیوں میں شمسی طوفانوں کی آمد سے پہلے پیدا ہونے والے حالات کا درست تعین کرنے میں آسانی ہوگی ۔ یہ تحقیق ہندوستان کے اثاثہ جات اور عالمی ماحولیات کے تحفظ کیلئے کارآمد ہوگی ۔ پروفیسر دبیندونندی آئی آئی ایس ای آر کولکتہ اور ان کے پی ایچ ڈی کے طالب علم پرانتیکا بھولک نے پیش قیاسی کی ہے کہ سورج کے دھبے کا اگلا دور 2024 کے ایک سال بعد شروع ہوگا ۔ انہوں نے یہ بھی پیش قیاسی کی ہے کہ خلائی ماحولیاتی حالات آئندہ دس سال میں گزشتہ دس سال کے حالات کے مماثل یا ان سے کچھ زیادہ سخت ہوں گے ۔ سورج پر کبھی برقیائی ہوائیں چلتی ہیں جو حیران کن رفتار سے کرئہ ارض کا سفر کرتی ہیں ۔ خلا میں بعض اوقات ان ہواؤں کے زیراثر ایسے طوفان آتے ہیں جن سے مصنوعی سیارے ناکارہ ہوجاتے ہیں ، برقی توانائی کے گرڈ متاثر ہوتے ہیں اور بڑے پیمانے پر مواصلات کے آلات کام کرنا بند کردیتے ہیں ۔ بھولک نے کہا کہ پیش قیاس کے نئے طریقہ کار سے یہ اندازہ لگاناممکن ہوسکے گا کہ شمسی طوفان کب آئے گا اور کس حد تک کرئہ ارض کے برقی توانائی کے آلات اور مواصلاتی آلات پر اثرانداز ہوگا ۔ ماہرین فلکیات عرصہ سے شمسی طوفانوں کی درست پیش قیاسی کرنے کا کارآمد طریقہ تیار کرنے میں مصروف تھے ۔ شمسی دھبے کرئہ ارض کی جسامت کے دس گنا بڑے سیاروں کی تخلیق اور ہزارگنازیادہ درست پیش قیاسی کے ہزار گنا بہتر طریقے تخلیق کرسکتے ہیں ، نئے طریقہ کار کے ذریعہ شمس دھبے کس وقت ظاہر ہوں کے اور کس وقت غائب ہوجائیں گے ، کب شمسی طوفان تخلیق کریں گے اور ان طوفانوں کے اثرات کرئہ ارض کے برقی توانائی اور مواصلات کے آلات پر کیا مرتب ہوں گے ان کی بالکل درست پیش سیاسی کی جاسکے گی ۔
دنیا کی سب سے بڑی شہد کی مکھی زندہ مل گئی
انڈونیشیا میں سائنسدان شہد کی اس مکھی کو عشروں بعد ایک بار پھر ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئے جس کے بارے میں خیال پایا جاتا تھا کہ شائد اب وہ ناپید ہو چکی ہے۔سائنسدانوں نے اس مکھی کو انتہائی مطلوب مکھی قرار دیا تھا۔بلیک بی کے نام سے مشہور اس مکھی کی جسامت انسانی انگوٹھے کے برابر ہے اور اس کے پروں کا گھیر اڈھائی انچ تک ہے۔ اس مکھی کا ایک اور نام میگاکائل پلوٹو بھی ہے اور اسے ماہرِ حشرات رسل ویلس کے نام پر ’ویلس جائنٹ بی‘ بھی کہا جاتا ہے لیکن اس کا سادہ نام بلیک بی ہے۔