حیدرآباد ۔ 13 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد ایرپورٹ میں 12 تا 14 فروری پشپ اتسو 2026 جاری ہے ۔ جس میں فلاور ایڈیشن ایروپلازہ میں 12 فروری کی شام منعقد کیا گیا ۔ اس ایونٹ میں پھولوں کی نمائش کا دوسرا ایڈیشن پیش کیا گیا ۔ اکینیا اور بونسائی کے انتظامات ، مسابقتی زمرے اور باغبانی سے متعلق سیلز ہوں گے ۔ جو پھولوں اور باغبانی کے شوقین کے لیے ایک بہترین تجربہ ہوگا ۔ ایرپورٹ میں پھولوں کا ایک عمیق تجربہ پیش کرے گا جو فن ، فطرت اور ڈیزائن کو یکجا کرتا ہے ۔ مسٹر پردیپ پنیکر چیف ایگزیکٹیو آفیسر جی ایچ آئی اے ایل نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ جی ایم آر ایرپورٹ مسافروں کی حفاظت کے تمام اقدامات اور انہیں ہر قسم کی سہولیات مہیا کرنے کے علاوہ فطرت سے محبت کرنے والوں کے لیے بھی چند اہم پیش کش کرتے ہوئے مسافروں کو اپنی طرف متوجہ کررہا ہے ۔ ہماری ان کوششوں کی وجہ سے ہی شمس آباد ایرپورٹ کو عالمی معیار کا درجہ حاصل ہے اور یہ ایرپورٹ دنیا کے چند بہترین ایرپورٹس میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے ۔۔ ش