حیدرآباد23مارچ (یواین آئی ) شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر سی آئی ایس ایف کے عہدیداروں نے دو مسافرین کے پاس سے 820گرام سونا ضبط کرلیا اور بعد ازاں ان کو حراست میں لے لیاگیا۔سامان کی تلاشی کے دوران یہ ضبطی عمل میں لائی گئی۔ایک مسافر کے پاس سے 600گرام سونا ضبط کیا گیا جو سعودی عرب کے شہر ریاض سے آیا تھا جبکہ 220گرام سونا دبئی سے آنے والے شخص کے پاس سے ضبط کیاگیا۔دونوں مسافرین کے پاس سے ضبط شدہ سونے کی مالیت 27لاکھ روپئے ہے ۔ایک مسافر نے اپنے جوتے میں سونا چھپاکر رکھا تھا۔ان مسافرین سے پوچھ گچھ کے بعد ان کو مزید کارروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کردیاگیا۔