حیدرآباد : خصوصی جیب میں چھپاکرلائے سونے کو حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر کسٹم حکام نے دو مسافرین سے ضبط کرلیا۔یہ لوگ سعودی شہر ریاض سے حیدرآباد پہنچے تھے ۔ سونے کو ضبط کرکے ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ضبط شدہ سونے کی مالیت 16,16,640روپئے ہے ۔ان کی شناخت آٓئی گٹو اور جگدیش کے طورپر کی گئی ہے ۔