شمس آباد ایرپورٹ کو بہترین مہمان نوازی کا ایوارڈ

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کو مہمان نوازی کے زمرے میں اسکائی ٹریکس کی جانب سے ہندوستان کے بہترین ایرپورٹ اور جنوبی ایشیا کے بہترین ایرپورٹ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ شمس آباد ایرپورٹ کو یہ ایوارڈ مسلسل چوتھی مرتبہ حاصل ہوا ۔ یہ اعلان میڈوڈ ، اسپین میں پیاسنجر ٹرمنل ایکسپو 2025 میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا ۔ جس میں شمس آباد ایرپورٹ نے ہندوستان اور جنوبی ایشیا کے تمام ایرپورٹس میں نمایاں کارکردگی کے ذریعہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔ یہ ایوارڈ ایرپورٹ میں مسافروں کے سفر کو ہموار ، آسان اور غیر معمولی بنانے پر دیا گیا ۔ مسٹر پردیپ پنکیر سی ای او GHIAL نے کہا کہ ہمارے ایرپورٹ کو ایوارڈ ملنے پر ہمیں بے حد خوشی ہورہی ہے ۔ یہ باوقار ایوارڈ ایرپورٹ کے تمام عملہ کی محنت ، پیشہ وارانہ مہارت اور مہمان نوازی کی بدولت کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔۔ ش