شمس آباد ۔ /10 جولائی (سیاست نیوز) شمس آباد میں ٹی آر ایس پارٹی قائدین کی جانب سے رکنیت سازی مہم مسلسل جاری ہے ۔ راجندرا نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے چیف منسٹر سے وعدہ کیا تھا کہ راجندرا نگر میں ایک لاکھ سے زائد رکنیت حاصل کریں گے ۔ جس کے بعد شمس آباد میں ٹی آر ایس قائدین مسلسل رکنیت سازی میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں ۔ کے چندرا ریڈی ٹی آر ایس منڈل صدر نے جے سدولو گلدیلی سابق سرپنچ و بی سی سی سیل منڈل صدر کو بھی رکنیت دلاتے ہوئے مہم کا آغاز کیا ۔ کے چندرا ریڈی نے کہا کہ شمس آباد منڈل میں تقریباً 80 فیصد عوام کو رکنیت دی جائے گی ۔ جس سے منڈل میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی ۔ تلنگانہ حکومت کی فلاحی اسکیمات سے متاثر ہوکر ہر مقام پر عوام ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔ اس موقع پر موہن راؤ جنرل سکریٹری ، ایم سرینواس ، سنتوش گوڑ ، راجندر کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے ۔
شمس آباد منڈل کے مسائل کو حل کرنے کا تیقن : ڈی جیا اماں
فنڈس کے ذریعہ ترقیاتی کام انجام دئیے جائیں گے ، نیرٹی تنوی
شمس آباد ۔ /10 جولائی (سیاست نیوز) شمس آباد منڈل ڈیولپمنٹ آفس میں جنرل باڈی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ڈی جیا منڈل پریشد صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ شمس آباد منڈل کے مسائل کو حل کرنے کے تمام اقدامات کئے جائیں گے ۔ پہلے جنرل باڈی اجلاس میں مشن بھگیرتا کے تحت پانی کی سربراہی ، سوچھ حیدرآباد کے تحت صفائی اور شجرکاری کے پروگرام کو قطعیت دی گئی ۔ اس کے علاوہ سینیٹیشن کے مسائل کو بھی حل کرنے کے لئے عہدیداروں کو ہدایت دی جائے گی ۔ نیرٹی تنوی راجو ضلع پریشد ممبر نے کہا کہ شمس آباد میں ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈس کو منظور کرواتے ہوئے شمس آباد منڈل کو مثالی بنایا جائے گا ۔ تلنگانہ حکومت بھی ہر گاؤں کی ترقی کے لئے سنجیدہ ہے ۔ اس اجلاس میں شمس آباد منڈل کے سرپنچ ، ایم پی ٹی سی ممبرس کے علاوہ مختلف شعبوں کے عہدیدار موجود تھے ۔
