شمس آباد پولیس اسٹیشن کی نئی عمارت کا آج افتتاح

   

شمس آباد ۔ 29 جنوری (سیاست نیوز) شمس آباد پولیس اسٹیشن کی نئی عمارت شمس آباد کے موضع پداشاہ پور میں مائی ہومس گروپ کی جانب سے تعمیر کی گئی جس کا افتتاح محمد محمود علی وزیرداخلہ 30 جنوری کو کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں وزیرتعلیم سبیتا اندرا ریڈی، چیوڑلہ رکن پارلیمنٹ رنجیت ریڈی، پرکاش گوڑ رکن اسمبلی، اسٹیفن رویندرا سائبرآباد کمشنر، شمس آباد ڈی سی پی جگدیشور ریڈی، امتے کمار ضلع کلکٹر کے علاوہ عہدیداران اور قائدین شرکت کریں گے۔