حیدرآباد : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر مسافرین کی حفاظت کیلئے لفٹس میں انفرا ریڈ ٹیکنالوجی پر مشتمل کنٹرول سسٹم کا استعمال کیا جارہا ہے۔ مسافرین کو لفٹ میں داخل ہونے کے لئے اُسے چھونے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ سینسر کے ذریعہ وہ لفٹ میں بہ آسانی سوار ہوسکیں گے۔ سینسر کے قریب ہاتھ ہلانے سے وہ لفٹ میں داخل ہوجائیں گے اور اپنے فلور پر جانے کیلئے نمبر کے قریب اُنگلی دکھانے پر سینسر کام کرے گا۔یہ سینسر پوائنٹ 1 تا 10 سنٹی میٹر کے فاصلہ سے کام کرسکتا ہے۔