شمع محمد پر بی جے پی کی تنقید

   

نئی دہلی: سیاست اور کھیل کی دنیا میں تصادم اس وقت دیکھنے کو ملا جب بی جے پی اور این سی پی۔ ایس پی کے رہنماؤں نے کانگریس کی قومی ترجمان شمع محمد کے ہندوستانی کرکٹ کپتان روہت شرما پرکیے گئے باڈی شیمنگ تبصرے کی شدید مذمت کی اور اسے شرمناک قراردیا۔ دہلی کے وزیر جنگلات و ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا، یہ انتہائی شرمناک ہے۔ شمع محمدکا روہت شرما پر دیا گیا بیان دنیا کے بہترین کرکٹرز میں سے ایک اور ہندوستانی کھیلوں کی ایک معزز شخصیت کی توہین ہے۔ یہ کانگریس پارٹی کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے، جو راہول گاندھی پر حد سے زیادہ توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ وہ انہیں ہر چیز بنانا چاہتے ہیں، چاہے وہ وزیر اعظم ہو یاکرکٹ ٹیم کا کپتان۔یادرہے کہ شمع محمد نے روہت شرما کے زیادہ وزن پر تنقید کی ہے۔