نئی دہلی: شملہ کی مسجد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف احتجاج کا مرحلہ ابھی تھما بھی نہیں تھا کہ ہماچل پردیش کے ایک اور شہر منڈی میں ایک مسجد کے خلاف احتجاج شروع ہو گیا۔ لوگوں نے جمعہ کو منڈی کے صدر بازار میں بنی اس مسجد میں غیر قانونی تعمیرات کی شکایت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ اس مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس مظاہرے پر قابو پانے کیلئے پولیس کو واٹر کینن کا استعمال کرنا پڑا۔ جمعہ کی صبح سے ہی صدر مارکیٹ میں بنائی گئی مسجد کو لے کر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ تاہم مسجد کے امام نے انتظامیہ کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ مسجد کے اندر جو بھی ناجائز تجاوزات ہوئی ہیں، ہم خود اسے گرا رہے ہیں۔ اور اس نے ایسا بھی کیا ہے۔ لیکن مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسجد مکمل طور پر غیر قانونی ہے اور اسے گرا کر ہٹا دیا جانا چاہیے۔