تاشقند ،2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ اریپوو نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم رکن ممالک کے سربراہان کی آئندہ میٹنگ ہندوستان میں ہوگی ۔ انہوںنے آج کہا کہ ہم اس رضامند ہیں کہ ایس او سی ممالک کے سربراہان کی آئندہ میٹنگ ہندوستان میں ہوگی، جو پہلی مرتبہ تنظیم کے سربراہان کی کونسل کی صدارت کرے گا۔انہوں نے تاشقند میں ہوئی شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ کے دوران اس میزبانی کی ذمہ داری کو قبول کرنے ہندوستان کا شکر کیا ۔ ہندوستان و پاکستان 2017 میں شنگھائی تعاون تنظیم کے مکمل رکن بنے تھے ۔شنگھائی تعاون تنظیم ایک بین سرکاری تنظیم ہے اور موجودہ وقت میں چین، بھارت، قازکسان ، کرغیز ستان، پاکستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان آٹھ رکن ہیں۔ ساتھ ہی اس کے افغانستان، بیلاروس، ایران اور منگولیا اس کے مشاہد ملک ہیں جبکہ آرمینیا، ، آذر بائیجان ، کمبوڈیا نیپال، سری لنکا اور ترکی اس کے مذاکرات کار ملک ہیں۔