شنگھائی: چین کے شہر شنگھائی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ایک بار پھر کورونا کیس بڑھنے لگے۔ بیجنگ حکومت کی جانب سے وسطی صوبے ہینان کے ایک صنعتی علاقے میں 14روز ہ لاک ڈاو?ن کا اعلان بھی کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شنگھائی میں کورونا پابندیوں کے باعث کاروبار ٹھپ پڑے ہیں اور معمولات بحال نہیں ہوسکے۔