شوٹر معراج احمد نے تاریخ بنائی ہندوستانی میڈیا کا سوتیلا سلوک

   

چانگون: ہندوستانی شوٹر معراج احمد خان نے تاریخ بنائی جب وہ آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ رائفل کے فائنل میں اسکیٹ شوٹنگ کا گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے ۔ کوریا کے چانگون میں منعقدہ مقابلوں میں دو مرتبہ کے اولمپین اور ہندوستان کے شوٹنگ اسٹار نے اس ہفتہ کے اوائل منعقدہ فائنل میں ملک کو اولین انفرادی گولڈ میڈل جتایا ۔افسوس کی بات ہے کہ ہندوستان میں میڈیا نے معراج کی کامیابی کو نظرانداز کیا ہے۔ انہوں نے دو روزہ کوالیفائینگ مرحلہ میں 119-125 اسکور کیا جس کے بعد گولڈ میڈل جیتا ۔