سرینگر : آرمی نے اپنے دستوں کیخلاف بادی النظر میں ثبوت پایا ہے کہ انہوں نے رواں سال جولائی میں کشمیر کے ضلع شوپیان میں پیش آئے انکاؤنٹر کے دوران خصوصی اختیارات کے قانون سے تجاوز کیا ۔ اس انکاؤنٹر میں 3 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ آرمی نے خاطیوں کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کردی ۔ عہدیداروں نے جمعہ کو بتایا کہ آرمی عسکریت پسندی کیخلاف آپریشنس کے دوران تمام تر احتیاط برتنے کی پابند عہد ہے ۔ اس پر کوئی مفاہمت نہیں کی جائے گی ۔ متاثرین نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی ۔