شوپیان میں مسلح تصادم ایک جنگجو ہلاک

   

سرینگر: جنوبی ضلع شوپیان کے گنہ پورہ کے میوہ باغات میں جمعے کو ایک مسلح تصادم کے دوران سکیورٹی فورسز نے ایک جنگجو کو ہلاک کیا ہے ۔جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے گنہ پورہ پورہ میں جمعے کو ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران ایک جنگجو کو ہلاک کیا گیا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘مہلوک جنگجو کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے نیز علاقے میں آپریشن جاری ہے ‘۔