شوہر کی ہراسانیوں کی شکار خاتون کانسٹیبل کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔2 اگست (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ میں ایک خاتون کانسٹیبل نے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہیکہ 28 سالہ منیشا جو شوہر کی ہراسانیوں کا شکار تھی، زندگی سے بیزار ہوکر خودکشی کرلی۔ میرپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ خودکشی کی کوشش کرنے والی اس خاتون کانسٹیبل کی موت کی اطلاع کے بعد اس کے رشتہ دار ہاسپٹل پر جمع ہوگئے اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق منیشا جو پیشہ سے پولیس کانسٹیبل تھی، خودکشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق منیشا سال 2020ء بیاچ کی کانسٹیبل تھی، جو گزشتہ 5 سال سے میرپیٹ میں خدمات انجام دے رہی تھی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع