شکاگو میں ایک شام منظر بھوپالی کے نام کا انعقاد

   

شکاگو : ( نوید جعفری کی رپورٹ) بزمِ ارباب سخن شکاگو کے زیرِاہتمام ‘ایک شام منظر بھوپالی کے نام’ 21 جولائی 2024، بروز اتوار ،مقام کیرول اسٹیریم پارک ڈسٹیرک 849 ویسٹ لائیل روڈ ، کیرول اسٹیڈیم ، ایلی نوئے کے ہال میں منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے ممتاز شعراء کرام نے شرکت کی اور اپنا کلام سنایا تقریب کی صدارت ڈاکٹر توفیق انصاری احمد نے کی جبکہ تقریب کا آغاز ناظم مشاعرہ پروفیسر عبدالحکیم کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اسمعیل صدیقی نے نعتِ شریف پیش کی۔ اس تقریب کے آرگنائزر ڈاکٹر افضال الرحمٰن افسر نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا خیر مقدم کیا،ڈاکٹر افضال الرحمن افسر اور جناب جاوید اکبر نے منظر بھوپالی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شکاگو میں ان کا استقبال کیا، منظر بھوپالی کے ہاتھوں منتخب مہمان شعرا کو یادگار مومنٹوز سرٹیفیکٹ پیش کئے گئے ،جس کے بعد باقاعدہ طور پر مشاعرے کا آغاز ہوا اور سب سے پہلے ناظمِ مشاعرہ پرفیسر عبدالحکیم نے اور افضال الرحمٰن افسر اپنا کلام پیش کیا، اس محفل کے مہمانانِ خصوصی میں ڈاکٹر سلیم تورانیہ(وسکانسن) سید نوید جعفری (حیدرآباد انڈیا) ڈاکٹر سعید پاشا (اوہائیو)، ڈاکٹر جاوید اکبر(وسکانسن) خرم سہیل(اوہائیو)، نبیل اطہر(اوہائیو) اور اشرف جمال صاحب نے شرکت کی اور اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔صاحبِ تقریب منظر بھوپالی اور ان کے بعد آخر میں صدر محفل ڈاکٹر توفیق انصاری احمد نے اپنا کلام سنایا اور شرکاء کے بے حد اصرار پر منظر بھوپالی نے یکے بعد دیگر اپنی غزلیں تحت و ترنم میں پیش کیں۔ تقریب کے درمیان میں نماز اور ڈنرکا بھی وقفہ کیا گیا۔