شکاگو میں فائرنگ کا واقعہ شیر خوار بچی ہلاک

   

شکاگو : امریکی شہر شکاگو میں مسلح حملہ آوروں نے ایک شیر خوار بچی کو بھِی نہ بخشا۔شکا گو کے ساوتھ شور علاقے میں بعض نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔مسلح حملہ آوروں نے اطراف میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں ایک پانچ ماہ کی شیر خوار بچی آتے ہوئے دم توڑ گئی۔شکاگو پولیس کا کہنا ہے کہ اس فائرنگ سے ایک 41 سالہ شخص بھی زخمی ہوا ہے جسے اسپتال لے جایا گیا ہے۔