شکتی کانت کو لگاتار دوسرے سال اے پلس گریڈ کے سنٹرل بینکر کا اعزاز

   

نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس کو مہنگائی کنٹرول، اقتصادی ترقی کے اہداف، کرنسی کے استحکام اور شرح سود کے انتظام جیسے شعبوں میں ان کی بہتر کارکردگی کیلئے لگاتار دوسرے سال اے پلس گریڈ کا سنٹرل بینکر قرار دیا گیا ہے ۔گلوبل فنانس میگزین نے سنٹرل بینک کے گورنرز کے نام جاری کیے ہیں، جنہوں نے سنٹرل بینکرز رپورٹ کارڈ 2024 میں سب سے زیادہ گریڈ اے پلس، اے یا اے مائنس حاصل کئے ہیں۔ اس رپورٹ میں داس نے لگاتار دوسرے سال اے پلس گریڈ حاصل کیا ہے ۔ داس کے علاوہ سنٹرل بینک آف ڈنمارک کے کرسچن کیٹل تھامسن اور سوئس سنٹرل بینک کے تھامس جارڈن اے پلس گریڈ میں ہیں۔ مہنگائی کنٹرول، اقتصادی ترقی کے اہداف، کرنسی کے استحکام اور شرح سود کے انتظام جیسے شعبوں میں کامیابی کیلئے گریڈز اے پلس سے لے کر اے مائنس تک دیاجاتا ہے ۔