نئی دہلی، 19 ستمبر (یو این آئی) بالی وڈ میں 50 اور60 کے دہائی کی مقبول اداکارہ شکیلہ بے مثال حسن اور لاجواب اداؤں کی ملکہ تھیں ۔ شکیلہ نے 15سال کے کیرئیر کے دوران تقریباً 50 فلموں میں اپنی لا جواب اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لئے تھے ۔ شکیلہ کا جنم یکم جنوری1935کو ہوا تھا اور ان کا اصلی نام بادشاہ جہاں تھا۔ان کی دو بہنیں نور اور نسرین بھی تھیں جنہوں نے فلموں میں چھوٹے موٹے رول کئے۔ نور نے اداکار جانی واکر سے شادی کرلی تھی۔ شکیلہ کی مشہور فلموں میں سی آئی ڈی، ٹاور ہائوس، چائنا ٹائون اور حاتم طائی کے نام قبل ذکر ہیں۔ 20 ستمبر 2017ء کو شکیلہ نے اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔