شہرت یافتہ سے قرض دلانے کا جھانسہ ، تین افراد گرفتار

   

حیدرآباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) شہرت یافتہ کمپنیوں سے قرض دلانے کا جھانسہ دیکر رقم لوٹنے والی ایک ٹولی کو سائبر کرائم سائبرآباد پولیس نے بے نقاب کردیا اور تین افراد کو گرفتار کرلیا جو ریاست بہار کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ڈی سی پی سائبر کرائم ریتی راج نے بتایا کہ یہ دھوکہ باز ٹولی مختلف انداز میں آن لائن ایڈوائزمنٹ دیا کرتی اور لنکس روانہ کرتے ہوئے قرض کے خواہشمند افراد کو لون فراہم کرنے کا جھانسہ دیا کرتی تھی ملک کی معروف کمپنیوں کے ذریعہ آسان انداز میں قرض دلانے کی پیشکش کرتے ہوئے انہیں دھوکہ دیا جارہا تھا ۔ سائبرآباد حدود میں اس ٹولی کے خلاف 9 مقدمات درج ہیں اور ایک شکایت میں ایک لاکھ لون دلانے کے نام پر شکایت گذار کو لاکھوں روپئے کی دھوکہ دہی کی گئی ۔ یہ ٹولی باضابطہ کال سنٹر کے ذریعہ عوام کو دھوکہ دہی کا شکار بتائی ہے ۔ جیسے ہی ان کے لنک پر توجہ دی جاتی انہیں فون کال کرتے ہوئے لون دلانے کا جھانسہ دیا جاتا ۔ لون کے انشورنس ، لون اگریمنٹ چارجس جی ایس ٹی اور لون مراحل کی تکمیل کیلئے رقم حاصل کرتے ہوئے رابطہ منقطع کردیا جاتا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 17 ڈیبیٹ کارڈ، 3 بنک پاس بک، 4 اسمارٹ فون اور فرضی لون آفر لیٹرس کو ضبط کرلیا ۔ ع