شہروں کو ترقی دینے کیلئے ٹی آر ایس حکومت پابند عہد : کے ٹی آر

   

حیدرآباد ۔ وزیر بلدی نظم و نسق اور آئی ٹی کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت تلنگانہ کے شہروں کو ترقی دینے کے عہد کے پابند ہیں ۔ انہوں نے تمام قائدین اور عہدیداروں پر زور دیاکہ وہ شہروں میں بنیادی سہولتوں انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے پر توجہ دیں ۔ ٹاونس میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جانی چاہئے ۔ یاددری بھوواناگری میں گاندھی جینتی تقاریب اور ترقیاتی پروگراموں میں حصہ لیتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ میں چند برسوں کے اندر تیز رفتار ترقی ہوئی ہے۔ اس ترقی کو مزید آگے لیکر جانے کی ضرورت ہے ۔