شہریت ترمیمی بل کا معاملہ بھی نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسا ہی ہونے والا ہے:کپل سبل

   

اگر شیوسینا بل کے خلاف بھی ووٹ کرتی تو پھر بھی اکثریت ان کے پاس تھی، لوگوں کا یہ سوال ہی بے بنیاد ہے کہ شیوسینا نے ووٹ میں کیوں حصہ نہیں لیا، ان باتو خیالات کا اظہار کانگریس کے راجیہ سبھا رکن کپل سبل نے کیا جو میڈیاء سے مخاطب تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بات بل پاس ہونے کی اور نہ ہونے کی نہیں ہے مگر اسکا نتیجہ کیا ہوگا کیا خمیازہ بھگتنا پڑے گا یہ سوچنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اسام جل رہا ہے، وہاں پر فوج بلائی گئی ہے، وہاں ہر حالات پر امن نہیں ہے، اور جس دن بل پاس ہوا اس دن کے یہ حالات ہیں انے والے دنوں میں کیا ہوگا کچھ برا نہیں سکتے۔

انہوں مزید کہا کہ ہمارے وزیر داخلہ ایک سو تیس کروڑ لوگوں کو لائن میں کھڑے کر کے ان کا رجسٹریشن کروائیں گے یہ کیسے ہوگا؟ اور کتنے لوگوں کو شہریت نہیں ملے گی یہ سب سوالات لوگوں کے دل میں ہیں۔

سبل نے کہا کہ انہوں نے ایک سیاسی پھیل کی ہے، اور جن لوگوں کے نام این آر سی میں نہیں ہیں ان لوگوں نے تو صاف کہا کہ ہم یہاں رہنے والے ہیں، اور وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ آپ یہاں نہیں رہنے والے نہیں ہو اپ تو بنگلہ دیشی ہو یہ سب کون طئ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بنا سوچے جیسے انہوں نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی ویسے ہی یہ کام انہوں نے کیا۔

امت شاہ کی غلط بیانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاریخ پڑھتے نہیں ہیں اگر پڑھتے بھی ہیں تو کس کا لکھا ہوا پڑھتے ہیں یہ نہیں پتہ۔۔

YouTube video