شہریت ترمیمی بل ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے، انہیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں: امیت شاہ

,

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج کہا کہ ترمیمی شہریت بل ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف نہیں ہیں، انہیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے یقین دہائی کروائی کہ یہ نریندر مودی حکومت ہے اور یہ حکومت قانون کی پاسداری اور اقلیتوں کے تحفظ کا خیال رکھتے ہوئے کام کرتی ہے۔ امیت شاہ نے راجیہ سبھا میں کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کے تعلق سے غلط خبر پھیل رہی ہے۔ میں ان لوگوں سے سوال کرنا چاہتا ہوں کہ یہ بل ہندوستانی مسلمانو ں کے خلاف کیسے ہوسکتا ہے؟

یہاں کے مسلمان یہیں کے باشندے ہیں اور وہ یہیں رہیں گے۔ ان کے خلاف کوئی بھید بھاؤ نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ کسی ہندوستانی مسلمان کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ کو کوئی ڈرانا چاہتا ہے تو آپ کو کوئی ڈرنے کی ضرورت نہیں۔