شہریت ترمیمی قانون واپس نہیں لیں گے: امیت شاہ

,

   

کلکتہ: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کو ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کی ممتا بنرجی کی پارٹی ٹی ایم سی مخالفت کررہی ہے لیکن ہم اس قانون سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال نے آئندہ انتخابات میں بی جے پی زبردست کامیابی حاصل کرے گی۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ممتا بنرجی اقلیتوں میں خوف پیدا کررہی ہے کہ وہ اپنے شہریت کھودیں گے۔میں اقلیتی برادری کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ سی اے اے شہریت دیتا ہے کسی کی شہریت چھینتا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایکٹ کے تحت کسی کی بھی شہریت چھینی نہیں جائے گی۔ امیت شاہ نے اعلان کیا کہ مغربی بنگال میں تمام پناہ گزینوں کو سی اے اے کے تحت شہریت دی جائے گی۔