روشن مستقبل کے خواہاں لڑکے لڑکیوں کیلئے سیاست ہب کا JET NEXUS کے اشتراک سے خصوصی تربیتی پروگرام
مشہور و معروف عالمی ایرلائنز میں ملازمتیں حاصل کرنے کا بہترین موقع
حیدرآباد 2 فبروری (سیاست نیوز) دنیا بھر میں آج کل مہمان نوازی اور شہری ہوا بازی کی صنعت میں روزگار، کمائی اور توقع سے زائد آمدنی کے مواقع پائے جاتے ہیں۔ اس صنعت کی اہمیت و افادیت سے اکثر لوگ بالخصوص ہماری نوجوان نسل اچھی طرح واقف نہیں ہے۔ تاہم ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کی قیادت میں اور نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خاں ایم ایل سی کی نگرانی میں نوجوان نسل کو مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع سے واقف کروانے اور ان کی رہنمائی کے لئے سیاست ہب قائم کیا گیا ہے چنانچہ S-HUB نے مہمان نوازی اور شہری ہوا بازی کی صنعت میں روزگار کے غیرمعمولی مواقع کو دیکھتے ہوئے شہری ہوا بازی کی مشہور و معروف اکیڈیمی JET NEXUS کے اشتراک و تعاون کے ذریعہ اس صنعت سے جڑنے اور اپنا مستقبل روشن بنانے کے خواہاں لڑکے لڑکیوں کے لئے مختلف کورسیس کی تربیت یا ٹریننگ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے چنانچہ مہمان نوازی اور شہری ہوا بازی کی صنعت میں روزگار حاصل کرکے اپنا ایک ممتاز مقام بنانے کے خواہاں لڑکے لڑکیوں کے لئے جو ٹریننگ دی جارہی ہے اس میں صرف سیاست ہب کے امیدواروں (سیاست ہب کے ذریعہ داخلہ لینے والے امیدواروں) کو 50 فیصد ڈسکاؤنٹ ووچر VOHCHER دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سیاست آڈیٹوریم میں ہفتہ 8 فبروری کو مفت سمینار کا اہتمام کیا جارہا ہے جس سے ہاسپٹالیٹی (مہمان نوازی) اور شہری ہوا بازی کے ماہرین خطاب کریں گے اور اس صنعت کے مختلف پہلوؤں اور مواقع پر روشنی ڈالیں گے۔ اس معاملہ میں یہ ضرور کہا جاسکتا ہے کہ کورس کی تکمیل کے بعد جاب کی گیارنٹی ہوگی۔ JET NEXUS امیدواروں کو کامیابی سے جاب دلانے کے لئے جانا جاتا ہے۔ ہر بیاچ 30 امیدواروں پر مشتمل ہوگا۔ داخلے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔ JET NEXUS کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس کے جو انسٹرکٹرس ہیں وہ کافی تجربہ کار اور اپنے میدان کے ماہر ہیں۔ عصری سہولتوں سے آراستہ سہولتیں بھی اس کی خوبیوں میں سے ایک ہے۔ جامع کورس، عملی تربیت کے مواقع، کیرئیر کو فروغ دینے میں بھرپور مدد، 100 فیصد پلیسمنٹ میں مدد، پیشہ وارانہ طور پر مہارت اور فروغ کیلئے ماک انٹرویوز کا اہتمام JET NEXUS کی بے شمار خوبیوں میں سے چند ایک ہیں۔ یہ اکیڈیمی ایوی ایشن مینجمنٹ میں بی بی اے، ڈپلوما اِن گراؤنڈ ہینڈلنگ، کیبن کیریو / ایر ہوسٹیس ٹریننگ، ایرلائن اینڈ ایرپورٹ آپریشنس، ایر ٹکٹنگ اینڈ ریزرویشن مینجمنٹ اور ڈپلوما ان ہوٹل مینجمنٹ کی تربیت فراہم کرتا ہے۔ ہمارے نوجوان ان کورسیس کے ذریعہ ایر انڈیا، ایر ایشیا، وسٹارا، انڈیگو، الاتحاد، قطر ایرویز، اسپائس جیٹ، الامارات، الجزیرہ اور اکاسا ایئر جیسی ایرلائنز میں روزگار حاصل کرسکتے ہیں۔