شہر حیدرآباد کے ٹینک بنڈ کو خوبصورت بنانے کے اقدامات

   


حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے ٹینک بنڈ کو خوب صورت بنانے کے لئے سلسلہ وار اقدامات آخری مرحلہ میں ہیں کیونکہ شہر کا یہ مشہور مقام کافی خوب صورت نظر آرہا ہے۔ شہر حیدرآبادکو خوبصورت بنانے کے سلسلہ میں تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو کی مساعی نے ٹینک بنڈ تمام افراد کے لئے ایک بہتر مقام کے طورپر ابھرا ہے ۔اپنے فاضل اوقات کو گذارنے کے لئے یہ خاندانوں کے لئے اہم اور محفوظ شہری زون میں تبدیل ہوگیا ہے ۔حیدرآبادمیٹرو پولیٹین ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(حمڈا)نے ٹینک بنڈ روڈ کے دونوں طرف خوب صورتی کے کاموں کا آغاز کیاتھا۔ان کاموں کے حصہ کے طورپر حمڈا نے فٹ پاتھس پر گرینائٹ بچھایا تھا اور خصوصی ریلنگ بھی لگائی گئی تھی۔ساتھ ہی اس کی خوب صورتی میں اضافہ کے لئے ڈیزائنر لیمپ پوسٹ بھی لگائے گئے ہیں۔