ممبئی: پیر کے روز یہاں مورلینڈ روڈ کے علاقے میں سی اے ،این آر سی اور این پی آر کے خلاف متعدد برقع پوش خواتین سمیت مقامی افراد نے مظاہرہ کیا۔
دہلی کے شاہین باغ مظاہرین سے متاثر ہوکر یہاں بڑی تعداد میں خواتین مدن پورہ میں سڑکوں پر نکل گئیں۔
پولیس نے لوگوں کو تعاون کرنے پر راضی کرنے کی بہترین کوششوں کے باوجود ، خواتین کو “ہم سب ایک ہیں” اور “آزادی” جیسے نعرے لگاتے ہوئے پیر کے دن بڑے دیر تک یہ احتجاج جاری رکھا۔
حکومت کے اس کالے قانون کے خلاف ملک بھر میں ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ احتجاج کر رہے ہیں، ہندوستان کے ہر کونے سے اسکے خلاف آواز اٹھی ہے، لوگوں کے اندر سے ڈر ختم ہو گیا ہے، پولیس بھی ان مظاہرین کو روکنے میں پوری طرح ناکام ہوگئیں ہیں۔