شہر میں رات کے درجہ حرارت میں کمی کا امکان

   

حیدرآباد 30 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر میںرات کے درجہ حرارت میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 2 تا 3 ڈگری کا اضافہ ہوا تھا تاہم شہر میں ایک بار پھر رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ کا امکان ہے ۔ چہارشنبہ کی رات اوسط درجہ حرارت 18.4 ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ اقل ترین درجہ حرارت حیات نگر میں 15.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائیٹی کے بموجب شہر میں رات کے درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ آسکتی ہے ۔ ایل بی نگر ‘ عنبر پیٹ ‘ سکندرآباد ‘ اپل ‘ ملکاجگری اور چارمینار کے علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے ۔ درجہ حرارت میں دو تا تین ڈگری کمی آسکتی ہے جس کے نتیجہ میں صبح کے اوقات میں کہر بھی ہوسکتا ہے ۔ ریاست کے شمالی اضلاع میں بارش کی وجہ سے بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ۔ کمارم بھیم ‘ آصف آباد ‘ نظام آباد اور کاما ریڈی میں جمعرات کی رات تک جملہ 32.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ دوسرے چند اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیںچلنے کی اطلاعات ہیں۔