حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) مختلف وجوہات سے شہر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ جمعہ کو حیدرآباد میں سونے کی قیمت 24 کیرٹ سونے کیلئے فی 10 گرام 62,400 روپئے رہی جو اس سے قبل کے دن سے 220 روپئے اضافہ ہے ۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونے کی قیمت فی 10 گرام 57,200 روپئے رہی جو اس سے پہلے کے دن سے 200 روپئے زیادہ تھی ۔ یہ سونے کی شہر میں ایک سال میں سب سے زیادہ قیمت ہے ۔ سونے کی قیمتوں میں اضافہ کو امریکی ڈالر کے کمزور پڑنے سے منسوب کیا جارہا ہے ۔ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔ جمعہ کو ایک کلو گرام چاندی کی قیمت 83,700 روپئے تھی یہ گذشتہ ایک سال میں زیادہ قیمت تھی ۔ تجزیہ نگاروں نے پیش قیاسی کی کہ عالمی معاشی حالات کی وجہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آنے والے دنوں میں اور اضافہ ہوگا ۔ سونے کی قیمتوں میں اضافہ حیدرآباد تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ دوسرے شہروں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔