حیدرآباد 22 مارچ (پریس نوٹ) فیشن اور لائف اسٹائیل کی بڑی نمائش، HI-LIFE نمائش کا 21 مارچ کو ایچ آئی سی سی، ٹوئیٹل، ہائی ٹیک سٹی، حیدرآباد میں آغاز ہوا۔ اس موقع پر فلمی اداکارہ ریتو چودھری، اداکارہ سرونتی، کئی سلبرٹیز، فیشن کی شوقین نے شرکت کی۔ 21 تا 23 مارچ منعقد ہورہی ہے۔ اس سہ روزہ نمائش میں کریٹیو فیشن ویئر، فیسٹیو ویئر، ویڈنگ ویئر، جیویلری، برائیڈل ویئر، ڈیزائنر ویئر، ساریز، اکسیسریز کے کلکشن کی نمائش اور فروخت کی جارہی ہے۔ اس موقع پر ابائی ڈومینک، ایم ڈی اینڈ سی ای او ہائی لائف نمائش نے اس نمائش کی خصوصیات کے بارے میں بتایا۔A