شہر کے امتحانی مراکز کے قریب امتناعی احکام

   

حیدرآباد۔/13 مارچ، ( این ایس ایس ) ایس ایس سی امتحانات کا 16 مارچ تا 2 اپریل انعقاد عمل میں آئے گا۔ جس کے پیش نظر حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے امتحانی مراکز کے 500گز کے فاصلہ اور اطراف واکناف کے علاقہ میں افراد کے جمع ہونے پر امتناعی احکام جاری کئے ہیں۔ تاہم پولیس افسران، فوجی اہلکار، ہوم گارڈس ، محکمہ تعلیم کے فلائنگ اسکواڈس وغیرہ کو استثنیٰ حاصل رہے گا۔ یہ احکام 16مارچ کی صبح سے3 اپریل تک نافذ رہیں گے۔ امتناعی احکام کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔