شہر کے بعض علاقوں میں کل آبی سربراہی مسدود

   

حیدرآباد۔2 ؍ اگسٹ ، ( سیاست نیوز) شہر کے بعض علاقوں میں 4 اگسٹ کو 24 گھنٹوں کیلئے آبی سربراہی مسدود رہے گی۔ حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے مطابق چہارشنبہ 4 اگسٹ کی صبح 6 بجے سے جمعرات کی صبح 6 بجے تک جن علاقوں میں پانی کی سربراہی متاثر ہوگی ان میں بالا پور، میسرم، بارکس، میکلا منڈی بھولکپور، تارناکہ، لالہ پیٹ، بودھا نگر، ماریڈپلی، کنٹرول روم ریلویزمیس، کنٹونمنٹ، پرکاش نگر، پاٹی گڈہ، حشمت پیٹ، فیروز گوڑہ، گوتم نگر، ویشالی نگر، بی این ریڈی نگر، ونستھلی پورم، آٹو نگر، ماروتی نگر، مہندرا ہلز، ایلوگٹہ، رامنتا پور، اپل، ناچارم، حبشی گوڑہ، چلکا نگر، بیراپا گوڑہ، بوڈ اپل کے کچھ علاقے، میر پیٹ شامل ہیں۔ بورڈ نے بتایا کہ مجوزہ فلائی اوور کی تعمیر میں سہولت بہم پہنچانے کیلئے ناگول جنکشن میں 1600 ایم ایم ڈائی کا کام کیا جارہا ہے لہذا 4 اگسٹ کی صبح 6 بجے سے آبی سربراہی مسدود رہے گی۔