حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : بلدیہ کی جانب سے خصوصی طور پر ’آپریشن اوپن اسپیس ‘ کا آغاز کیا جارہا ہے کیوں کہ بلدی ریکارڈس کے مطابق گریٹر کی حدود میں 4500 سے زائد خالی زمینات اور 2000 سے زائد پارکس موجود ہیں تاہم یہ صرف ریکارڈس کے حد تک محدود ہیں کیوں کہ متعدد خالی اراضیات اور پارکس پر قبضے ہوچکے ہیں ۔ ان حالات سے نمٹنے کے لیے خالی زمینات اور پارکس کے تحفظ کو یقینی بنانے سرسبز و شاداب رکھنے پر توجہ دی جائے گی ۔ ہر ایک سرکل میں موجود خالی زمین پر سے قبضے برخاست کر کے بلدیہ کے قبضہ میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اور ان قبضوں کی برخاستگی کے لیے بلدیہ کے شعبہ جات ویجلنس ، انفورسمنٹ اینڈ ڈیزاسسٹر مینجمنٹ کے ذریعہ عمل میں لائی جائے گی ۔ اگر ایسے قابضین کے بارے میں کسی کوا طلاع ہو تو ٹول فری نمبر 040-21111111 یا ڈائیل 100 پر یا بلدیہ کے موبائل ایپ مائی جی ایچ ایم سی پر اطلاع دینے کا مشورہ دیا ۔۔
چیف جنرل منیجر تلنگانہ سرکل مسٹر وی سندر کل ہند صنعتی نمائش نامپلی میں بی ایس این ایل کے اسٹال کا افتتاح کرتے ہوئے ۔ تصویر میں سی وی ستیہ نارائنا پرنسپال جنرل منیجر حیدرآباد ٹیلی کام ڈسٹرکٹ ، جے روی چندرا ، ایم وجئے کمار ، مسز راجیشوری ، این سجاتا ، رویندرا ، سریدھر اور دیگر دیکھے جاسکتے ہیں ۔۔