شہزادہ آرچی کے برتھ سرٹیفکیٹ پر نام کی تبدیلی : میکھن مارکل

   

لندن : ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ انہوں نے بیٹے شہزادہ آرچی کے برتھ سرٹیفکیٹ پر اپنا نام تبدیل کروایا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یہ قیاس آرائیاں اس وقت ہونا شروع ہوئیں جب میگھن مارکل کے ناقدین نے یہ دعویٰ کیا کہ اْنہیں اپنے بیٹے کے برتھ سرٹیفکیٹ میں کچھ تبدیلیوں کی وجہ سے اسے اسکول میں داخلہ دلوانے میں مشکل ہو رہی ہے۔ ناقدین کا دعویٰ ہے کہ میگھن مارکل کا نام آرچی کے برتھ سرٹیفکیٹ پر ’ریچل میگھن‘ سے تبدیل کروا کر ’ہر رائل ہائی نیس دی ڈچس آف سسیکس‘ لکھوایا گیا ہے۔ ناقدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تبدیلی شہزادہ آرچی کی پیدائش کے تقریباً ایک ماہ بعد جون 2019ء میں کی گئی تھی۔ اس حوالے سے میگھن مارکل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہزادہ آرچی کے برتھ سرٹیفیکیٹ پر میگھن مارکل کے نام میں تبدیلی شہزادہ ہیری اور میگھن نے خود نہیں کروائی بلکہ شاہی محل کی طرف سے ملنے والے حکم پر کی گئی تھی۔