ریاض :خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اجلاس کے ضمن میں متعدد رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔اجلاس کے ضمن میں عالمی امن، تحفظ ماحولیات اور انسانی ترقیات کے موضوع پر متعدد ضمنی اجلاس متوقع ہیں جن بھی وزیر خارجہ کی شرکت ہوگی۔وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’جی سی سی کے وزرائے خارجہ کی سطح کے علاوہ عرب لیگ اور او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے بھی اجلاس ہوں گے‘۔