شہید فوجی کی یاد میں ریستوراں کا افتتاح

   

بیجنگ۔5مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) فاسٹ فوڈ چین کے ایف سی نے ایک مقبول عام چینی کمیونسٹ ہیرو کو اپنی ریستوراں میں کئے جانے والی سجاوٹ ( ڈیکوریشن ) کے ذریعہ امر کردیا جہاں ان کے کارناموں کو دیواروں پر تصاویر اور پینٹنگس کی صورت میں افسانوی امریکی برانڈ کو کمیونسٹ پروپگنڈہ کیلئے استعمال کیا ۔ لی فینگ اسپرٹ نامی ریستوراں کو لی کے آبائی مقام ہنان میں کھولا گیا ہے جو اس چینی فوجی لی فینگ کو زبردست خراج عقیدت ہے ،جو صرف 21سال کی عمر میں 1962 کی جنگ میںشہید ہوا تھا۔کے ایف سی دیگر 250ریستورانوں میں بھی لی فینگ کی تصاویر آویزاں کرے گی ۔