گورنر نے بچوںکو اپنی کرسی پر بٹھایا، دیگر ایوارڈ یافتگان کی ستائش
حیدرآباد: گورنر ٹی سوندرا راجن نے وادیٔ گلوان میں چین کے ساتھ تصادم میں شہید ہونے والے کرنل سنتوش بابو کی بیوہ اور بچوں کو راج بھون میں تہنیت پیش کی ۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر گورنر نے کرنل سنتوش بابو جنہیں حکومت ہند نے مہا ویر چکر کے اعزاز سے نوازا ہے ، ان کی اہلیہ اور افراد خاندان کو مدعو کیا ۔ گورنر نے سنتوش بابو کے دونوں بچوں کو اپنی کرسی پر بٹھایا اور ان سے محبت کا اظہار کیا۔ گورنر کی کرسی پر بچوں کو بٹھائے جانے سے وہاں موجود افراد بے حد متاثر ہوئے۔ گورنر نے اپنی کرسی پر دونوں بچوں کو بٹھایا اور تصویر کھچوائی ۔ گورنر نے سنتوش بابو کی اہلیہ کو مومنٹو پیش کیا جبکہ دونوں بچوں کو کھلونے دیئے ۔ گورنر نے آئی پی ایس عہدیدار شیکھا گوئل ایڈیشنل کمشنر حیدرآباد اور این شیوا شنکر ریڈی آئی جی پی نظام آباد رینج کو تہنیت پیش کی جنہیں صدر جمہوریہ پولیس میڈل کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ گورنر نے پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار حاصل کرنے والے 13 سالہ ہمیش کو تہنیت پیش کی ۔ گورنر نے ملٹری کالج سکندرآباد کے لیفٹننٹ جنرل ٹی ایس نارائن کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی اور تہنیت پیش کی۔