مدینہ منورہ : 25 مئی ( ایجنسیز) حرمین انتظامیہ کے تحت دینی امور کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ بن حمید یوم عرفہ کا خطبہ دیں گے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کے حوالے سے شاہی منظوری آگئی ہے‘۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ایوان شاہی نے شیخ صالح بن حمید کو یوم عرفہ کا خطبہ دینے کی ذمہ داری تفویض کی ہے‘۔واضح رہے کہ عرفات میں واقع مسجد نمرہ میں سب سے زیادہ خطبہ دینے والے سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل الشیخ ہیں جنہوں نے 34 مرتبہ خطبہ دیا ہے۔