کھٹمنڈو : صدر نیپال ودیا دیوی بھنڈاری نے نیپال کانگریس کے صدر شیر بہادر دیوبا کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ، صدر نے نیپالی سپریم کورٹ کے آئین بنچ کے پیر کے حکم کی تعمیل میں آئین کے آرٹیکل 76 (5) کے تحت یہ اقدام اٹھایا ہے ۔ دیوبا پانچویں بار ملک کے وزیر اعظم بن گئے ہیں۔صدارتی سکریٹریٹ نے دیوبا کو ان کی تقرری کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے ۔ دیوبا نے منگل کی شام 6 بجے شیتل نواس میں حلف لیا۔ تقریب حلف برداری اہم قائدین موجود تھے۔