شیر ہند حضرت ٹیپو شہید کو لے کر کرناٹک کی بھگوا سرکار کرنے جا رہی ہے اہم فیصلہ

,

   

کرناٹک کی بھاجپا حکومت نے پہلے ہی یہ فیصلہ لیا تھا کہ کرناٹک میں ازادی کے ہیرو ٹیپو سلطان شہید کی یوم پیدائش نہیں منائی جائے گی، اب کرناٹک کی حکومت کے سامنے یہ فیصلہ بھی زیر غور ہے کہ ٹیپو سلطان شہید رحمہ اللہ کے باب کو نصاب سے ہٹا دیا جائے، ملی اطلاع کے مطابق پرائمری اور مڈل تعلیم کے وزیر سریش کمار نے حال ہی میں محکمہ تعلیم سے ایک رپورٹ مانگی ہے، اس سے قبل مڈیکیری علاقہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی اپاچور رنجن نے ایک بیان میں یہ مطالبہ کیا تھا کہ ٹیپو سلطان کے باب کو نصاب سے ہٹا دیا جائے۔ ان کے بیان کے بعد وزرات کی طرف سے اس پر غورخوض کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی اس وقت سے یہ مطالبہ کرتے آ رہی ہے جب وہ کرناٹک میں اپوزیشن کا رول ادا کر رہے تھے، کرناٹک میں کانگریس کی سدھارامیا کی حکومت نے اپنے دور میں سرکاری طور پر ٹیپو سلطان کی سالگرہ منانے کا آغاز کیا تھا جو بھاجپائیوں کو ہضم نہیں ہو رہی تھی۔