شیوسینا کا ساتھ دے کر حکومت بنانے کو تیار ہے این سی پی، لیکن رکھی بڑی شرط

,

   

مہارشٹرا میں انتخابات کے نتائج اۓ ہوۓ 11 دن گذرنے کے بعد بھی حکومت سازی کو لے کر گھمسان جاری ہے، اسی بیچ این سی پی نے بہت بڑا بیان دیا ہے، این سی پی سربراہ نے شیوسینا کے سامنے بہت بڑی شرط رکھی ہے، ابھی تک اپوزیشن میں بیٹھنے کا دعویٰ کرنے والی این سی پی چن شرطوں کے ساتھ شیوسینا کا ساتھ دینے تیار ہیں۔

این سی پی نے یہاں تک کہا ہے کہ پانچوں سال انہی کا وزیر اعلیٰ ہوگا، ہمیں وزیر اعلیٰ کا عہدہ نہیں چاہیے، انہوں نے کہا کہ اس صورت حال میں دو نائب وزیر اعلیٰ ہونگے، ایک این سی پی کا اور ایک شیوسینا کا ہوگا۔ مگر یہ بات اسی وقت اگے بڑھے گی جب بی جے پی کے ساتھ شیوسینا اپنا مکمل ساتھ چھوڑ دیں۔

ملی اطلاع کے مطابق این سی پی نے کہا ہے کہ مرکز کی مودی حکومت میں شامل شیوسینا کے واحد وزیر اگر استعفیٰ دے دیتا ہے تو این سی پی اتحاد کے بارے میں اگے بڑھے گی۔ اس صورت حال میں اسکو کانگریس کی باہر سے مدد ملنے کے امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ این سی پی لیڈر نے کہا اگر شرد پوار وزیر اعلیٰ بننے کی خواہش ظاہر کردیں تو اسے بدلا جاۓ گا مگر اب تک کچھ بھی کہنا ٹھیک نہیں ہوگا، اور کہا گیا ہے کہ این سی پی کابینہ کی کچھ اہم وزارت کی ضرور مانگ کرے گی۔