شیو سینا یو بی ٹی کو عطیات قبول کرنے الیکشن کمیشن کی اجازت

   

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا-ادھو بالاصاحب ٹھاکرے (شیو سینا-یو بی ٹی) پارٹی کو اپنی درخواست پر رضاکارانہ چندہ لینے کی عبوری اجازت دے دی ہے ۔کمیشن نے جمعرات کو پارٹی صدر کو ایک خط جاری کر کے اس فیصلے سے آگاہ کیا۔ شیو سینا نے 10 جولائی کو کمیشن کو ایک خط لکھا تھا جس میں کمیشن سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ لوگوں سے رضاکارانہ چندہ جمع کرنے کی اجازت دے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ پارٹی قانون کے تحت کوئی بھی رضاکارانہ چندہ وصول کر سکتی ہے ۔
کمیشن نے کہا ہے کہ یہ حکم ایک عبوری مدت کے لیے ہے جب تک کہ شیوسینا کے تنظیمی تنازعہ کے معاملے میں سپریم کورٹ کے زیر غور معاملات پر کوئی فیصلہ نہیں ہوجاتا۔